take a deep breath, thank Allah and RESTART

#Being Mother
"امّی پوٹی صاف کر دیں" عثمان کی آوازیں اب کان پھاڑنے لگی تھیں۔ وہ روٹی کو پلٹ کر باتھ روم کی طرف بھاگی۔ ہاتھوں سے عثمان کو دھلاتے ہوئے بھی دماغ میں روٹی کے جل جانے کا خوف تھا۔۔۔ اپنے ہاتھوں کو صابن سے دھوتے ہی اس نے دو چار زور دار تھپڑ تین سالہ عثمان کی کمر پر رسید کئے اور روٹی دیکھنے کچن میں بھاگی۔۔۔اب کے عثمان۔کے رونے کی آوازیں سر پھاڑنے لگیں۔۔۔ "مجھے تو سولی پر لٹکا دو بس۔۔۔وقت پر روٹی بھی چاہیے۔۔۔سکول سے بچے لیٹ بھی نہ ہوں۔۔ساتھ ساتھ کچن بھی صاف رکھنا۔۔۔اور بے وقت کی پوٹیاں بھی دھو لو۔۔۔میرے دس ہاتھ ہیں کیا۔۔۔خاموش ہو جاؤ۔۔رو رو کر سر کھا لیتے ہو۔۔۔" وہ چیختی جا رہی تھی اور ایک بار پھر سے عثمان پر تھپڑوں کی بارش کرنا چاہ رہی تھی جب امّاں بی نے بڑھ کر اسکا ہاتھ روک لیا۔ "چھوڑ دو اُسے۔۔۔" بی امّاں نے اسکا باذو پکڑ کر اپنے پاس بٹھا لیا۔ " ایک وقت تھا جب گھروں میں باتھ روم نہیں تھے اور تو اور نلکے بھی نہیں تھے پینے کیلئے پانی کنوؤں سے بھر کر لانا پڑتا تھا۔۔۔آٹا تو خود السیدة فاطمہ رضی الله عنہ بھی اپنے ہاتھوں سے چکّی میں گیہوں پیس کر تیار کرتی تھیں۔۔۔آگ جلانا تو اس سے بھی بڑا کام تھا۔۔۔اور اب تو بہت سی سہولیات ہیں اَلْحَمْدُلِلّٰه.... بیٹی۔۔ ہر چیز کا حل ہے۔۔ الله سے مدد مانگو۔۔ گھر چلانا اور بچوں کو پالنا تو عورتوں ہی کا کام ہے۔۔۔اور یہ نہایت مشکل اور صبر آزما کام ہے اسی لئے تو اسکا اجر بھی "جنت" ہے۔۔۔ماؤں کو درجہ بھی تو بہت بڑا دیا ہے الله نے۔۔۔بیٹی صبح فجر کے لئے اٹھا کرو، نماز پڑھ کر الله سے کاموں میں مدد، جسم کی طاقت اور وقت میں برکت مانگا کرو۔۔۔دیکھ لینا سب وقت پر بھی ہو جائے گا۔آسان بھی اور کوئی تھکاوٹ بھی محسوس نہیں ہو گی۔۔۔اپنے لئے بھی وقت ملنے لگے گا۔۔۔اس روٹین پر ایک بار چلنا شروع کرو۔۔۔فجر کے بعد سونا ترک کر دو۔۔۔" بی اماں کی باتوں نے اسے آئینہ دکھا دیا تھا صبح جلدی کام شروع کر لیا جائے تو یقیناً بچوں کو اتنی ہڑ بڑاہٹ میں سکول نہ بھیجنا پڑے۔۔۔اور بچوں کو پوٹی آ جانا انکا جرم تو نہیں۔۔۔یہ تو اسکا فرض تھا پر اسنے تو بہت پیٹ ڈالا عثمان۔کو۔۔۔اسے اپنی غلطی کا احساس ہو رہا تھا۔۔اس نے جلدی سے اٹھ کر عثمان کو گلے لگا لیا۔۔۔ بی امّاں اسکے لئے پانی کا گلاس بھر لائیں "لو۔۔بیٹھو! پیو! الله کا شکر ادا کرو اور ایک بار پھر سے تازہ دم ہو کر اپنا کام۔مکمل کرو۔۔۔مت بھولو۔۔کہ ان چھوٹے چھوٹے کاموں پر بہت سارا صبر کرنا ہے۔۔۔اور بہت سارا اجر پانا ہے۔۔۔روز قیامت خدا سے شرمندہ نہیں ہونا" # take a deep breath, thank Allah and RESTART

Comments

Popular posts from this blog

Book of deeds - Actual success here and hereafter

tumhara baap dollar nahi kamata

Being good to home mates is truly difficult task